02:34 , 23 اپریل 2026
Watch Live

آپریشن سندور میں ناکامی کے بعد برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل ڈیل منسوخ کر دی

نئی دہلی: آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو عالمی دفاعی منڈی میں شدید ہزیمت کا سامنا ہے، جب کہ برازیل نے بھارت سے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے مذاکرات ختم کر دیے ہیں۔

بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ اور عسکری ویب سائٹ ڈیفنس ایکسپریس کے مطابق، برازیل نے مذاکرات اس لیے ختم کیے کیونکہ بھارت آکاش میزائل کا جدید ورژن فراہم کرنے میں ناکام رہا۔

برازیلی فوج درمیانے سے طویل فاصلے تک فضائی دفاعی نظام حاصل کرنا چاہتی تھی، مگر بھارتی کمپنیوں نے صرف آکاش میزائل کا پرانا ورژن پیش کیا، جسے برازیل نے "فرسودہ اور غیر مؤثر” قرار دے کر مسترد کر دیا۔

معاہدے کی ممکنہ مالیت 5 ارب بھارتی روپے تھی، تاہم مذاکرات کی ناکامی بھارت کے لیے ایک بڑا سفارتی اور تجارتی دھچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق برازیل نے اب اٹلی کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم EMADS کے لیے بات چیت شروع کر دی ہے، جس سے بھارت کی اسٹریٹیجک پوزیشن مزید کمزور ہو گئی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ آپریشن سندور میں بھارتی ہتھیاروں کی کارکردگی پر شدید سوالات اٹھے ہیں، جس کے بعد عالمی سطح پر بھارتی دفاعی صنعت کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION