03:04 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

برائن لارا کا 21 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹنے سے بچ گیا

ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز برائن لارا کا 21 سال پرانا ناقابل شکست 400 رنز کا تاریخی ٹیسٹ ریکارڈ ٹوٹنے سے بال بال بچ گیا۔

جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 626 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ اس وقت کپتان ویان ملڈر 367 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے اور صرف 33 رنز کی دوری پر لارا کا ریکارڈ توڑنے کے قریب تھے۔

شائقین کو امید تھی کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے والی ہے، لیکن کھانے کے وقفے کے بعد اننگز ختم کرنے کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔

لارا کا یہ ریکارڈ 2004 میں انگلینڈ کے خلاف قائم ہوا تھا، جب انہوں نے 400 رنز ناٹ آؤٹ کی ناقابلِ فراموش اننگز کھیلی تھی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION