03:44 , 1 نومبر 2025
Watch Live

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، بھارتی خفیہ ایجنسی”را”کا نیٹ ورک بے نقاب

کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور میں معروف سکھ رہنما اور بین الاقوامی کمپنی کینم انٹرنیشنل کے صدر درشن سنگھ سہسی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے یہ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واردات کے پیچھے ایک منظم خفیہ نیٹ ورک ملوث ہو سکتا ہے۔ حکام نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے ممکنہ کردار پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، کینیڈین سیکیورٹی ادارے اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا وینکوور میں بھارتی قونصل خانے کے کسی اہلکار کا اس حملے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔ فی الحال حکام نے کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل تحقیقات کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کا نیٹ ورک بے نقاب

تحقیقات کے مطابق، مقتول درشن سنگھ سہسی کینیڈا میں سکھ کمیونٹی کے سرگرم رہنما تھے اور علیحدگی پسند تنظیم سکھ فار جسٹس (SFJ) سے ان کے قریبی روابط بتائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب، سکھ فار جسٹس (SFJ) نے درشن سنگھ کے قتل کے خلاف کینیڈا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ تنظیم کا دعویٰ ہے کہ بیرون ممالک سکھ رہنماؤں کو ڈرانے دھمکانے کی مہم چلائی جا رہی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کینیڈا اور بھارت کے درمیان سفارتی تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے تعلقات پہلے ہی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد کشیدہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی خفیہ نیٹ ورک بے نقاب: حساس معلومات کے ساتھ چار افراد گرفتار

حساس اداروں اور پولیس نے ضلع ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی "را” سے تعلق رکھنے والے چار مبینہ ایجنٹس کو گرفتار کر لیا

ذرائع کے مطابق، گرفتار افراد کے قبضے سے حساس مقامات کی دستاویزات، تصاویر (جیوٹیگنگ سمیت)، دستی بم، جدید ہتھیار، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر بھارت میں را ایجنسی سے رابطے میں تھے اور دشمن ملک کو حساس معلومات فراہم کر رہے تھے۔

گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION