ویب ڈیسک
|
5 مہینے پہلے
پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر کارگو چارجز میں اضافہ

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے پانچ سال بعد ملک بھر کے تمام ہوائی اڈوں پر کارگو ہینڈلنگ چارجز میں نمایاں اضافہ کر دیا، جو یکم جولائی سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔
پالتو پرندوں کی ایئرکارگو فیس میں 50 فیصد اضافہ کر کے فی کلوگرام 200 سے 300 روپے کر دی گئی ہے۔ پان کے پتوں کی کارگو فیس دوگنی ہو کر 70 روپے فی کلوگرام ہو گئی۔ عام سامان (جنرل کارگو) کی شرح میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جو اب 100 سے بڑھا کر 125 روپے فی کلوگرام کر دی گئی ہے۔
نئی فہرست میں پالتو بلی، کتے اور دیگر عام اشیاء کی کارگو فیس بھی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












