08:19 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کھول لی

سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز میں گلوکاری سے مشہور ہونے والے چاہت فتح علی خان نے میوزک اور ایکٹنگ اکیڈمی کا آغاز کر دیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ اکیڈمی نئی نسل کے فنکاروں اور گلوکاروں کو آگے لانے کے لیے کھولی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے لوگوں کو تفریح دینے کے لیے پیدا کیا ہے۔ اب میں دوسروں کو یہ فن سکھاؤں گا۔

چاہت فتح علی خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے دو سال قبل ایک فلم "ڈارلنگ” مکمل کی ہے، جو اس سال کے آخر میں پاکستان بھر میں ریلیز ہوگی۔

انہوں نے اکیڈمی کے مقام کی تفصیل نہیں دی، لیکن دعویٰ کیا کہ فلمساز اور ہدایت کار خود ہی ان سے ٹیلنٹ کے لیے رابطہ کریں گے۔

یاد رہے کہ وہ نور جہاں کے گانے "بدو بدی” کا ریمیک بنا کر وائرل ہوئے تھے اور اپنے مزاحیہ انداز کی وجہ سے تنقید کے ساتھ ساتھ خوب پذیرائی بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION