05:02 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چاہت فتح علی خان کا نیا گانا "ڈسکو سنگر” ریلیز، سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور: انٹرنیٹ سنسیشن چاہت فتح علی خان نے اپنا نیا گانا "ڈسکو سنگر” ریلیز کر دیا، جس نے یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر ایک بار پھر مداحوں کو دیوانہ بنا دیا ہے۔

گانے میں وہ ماڈل سونیا چوہان کے ساتھ منفرد انداز اور مزاحیہ ڈانس کرتے نظر آتے ہیں، جب کہ روایتی ڈسکو بیٹ، دلچسپ بول اور ان کی مخصوص چڈا-بنیان اسٹائل نے صارفین کو خوب محظوظ کیا۔

چاہت کا کہنا ہے کہ یہ ان کا 73واں گانا ہے، جسے وہ اپنی بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ان کا پہلا وائرل گانا "بدو بدی” تھا، جس نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے، تاہم کاپی رائٹ مسائل کے باعث وہ گانا ہٹا دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION