05:31 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت دبئی میچ کے ٹکٹس 1 گھنٹے میں فروخت

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنز ٹرافی کے لیےپاک بھارت دبئی میچ کے ٹکٹس 1 گھنٹے میں فروخت ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 10 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت ہوا، وی آئی پی کے ٹکٹ ساڑھے 9 لاکھ پاکستانی روپے میں فروخت ہوئے جبکہ جنرل ٹکٹ 125 درہم میں فروخت ہوا۔ فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے ۔
واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو دوبئی میں ہوگا۔
ایک ایوارڈ تقریب میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سے میچ کے حوالے سےسوال کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کوئی خاص حکمت علی نہیں بنائی اُس دن ہم اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION