08:09 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: قومی ٹیم کو بڑا جھٹکا، فخر زمان زخمی ہوگئے

چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے۔

کراچی اسٹیڈیم میں جاری میچ میں پاکستانی ٹیم کے اوپنر فخر زمان چوکا روکتے ہوئے زخمی ہوگئے ہیں جس کے بعد اُن کو طبی امداد کیلئے باہر بھیج دیا گیا ہے۔

اُن کی جگہ کامران غلام فیلڈنگ کیلئے میدان میں آئے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

یہ ایک تاریخی موقع ہے کیونکہ پاکستان 29 سال بعد کسی بین الاقوامی کرکٹ ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، جس نے ملک بھر کے کرکٹ شائقین میں جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی جبکہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دبئی میں بھی منعقد ہوگا۔ یہ مقابلے 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION