10:47 , 27 جولائی 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: فخر کے پاس آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کا بہترین موقع

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے پاس چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑنے کا سنہری موقع ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے ہونے جا رہا ہے، جس کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ فخر زمان، جو 2017 چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے ہیرو ہیں، اس میچ میں شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 35 اننگز میں 1078 رنز بنائے ہیں، جب کہ فخر زمان نے 19 اننگز میں 1053 رنز اسکور کیے ہیں۔ فخر اگر 26 رنز کا اضافہ کرتے ہیں تو وہ آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیں گے۔ اور اگر وہ سنچری اسکور کرتے ہوئے 131 رنز بناتے ہیں تو نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے کم اننگز میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے پاکستانی بیٹر بن جائیں گے۔

فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سابق کپتان انضمام الحق کے پاس ہے، جنہوں نے 42 اننگز میں 1283 رنز بنائے، جبکہ دوسرے نمبر پر سعید انور ہیں جنہوں نے 32 اننگز میں 1260 رنز اسکور کیے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION