12:04 , 25 اکتوبر 2025
Watch Live

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کی ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے میچ کی ٹکٹس ریکارڈ پیسوں میں فروخت ہوئی ہے۔

پاک بھارت میچ کے ٹکٹس 3 ارب 40 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔ روایتی حریفوں کے میچ کے ٹکٹس کی قیمت 38 ہزار 13 روپے سے 9 لاکھ 50 ہزار 325 روپے کے درمیان تھی۔

پاک بھارت میچ کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی کے دیگر میچز کے ٹکٹس کی بھی توقع سے زیادہ فروخت ہوئی ہے۔ دبئی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹس 88 اعشاریہ 55 ملین درہم میں فروخت ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ اسٹیڈیم میں 25 ہزار شائقین کرکٹ کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION