01:13 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

زیادہ پڑھائی پر مجبور کرنے پر بچہ ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

زیادہ پڑھائی پر مجبور کرنے پر بچہ ماں کی شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا
بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک کم عمر طالب علم اپنی والدہ کے خلاف شکایت لے کر سیدھا پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ بچے کا مؤقف تھا کہ اس کی ماں ہر وقت اسے پڑھنے پر مجبور کرتی ہے اور یہی دباؤ اس کے لیے ناقابلِ برداشت بن چکا ہے۔

 

یہ غیر معمولی شکایت ستیہ نارائن پورم گلابیتھوٹا کے رہائشی لڑکے نے ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی۔ عام طور پر پولیس اہلکار چوری، لڑائی جھگڑوں یا ٹریفک سے متعلق کیسز دیکھنے کے عادی ہوتے ہیں، لیکن تعلیم پر زور دینے والی والدہ کے خلاف شکایت نے انہیں حیران اور محظوظ کر دیا۔

پولیس افسر نے بچے کی بات تحمل سے سنی اور بعد ازاں اس کی والدہ کو بھی تھانے بلایا۔ معلوم ہوا کہ خاتون ایک سنگل پیرنٹ ہیں، اپنے دونوں بیٹوں کی اکیلے پرورش کر رہی ہیں اور روزگار کے لیے دکان پر طویل اوقات کام کرتی ہیں۔ ان کا مقصد اپنے بچے کو اچھی تعلیم دے کر بہتر مستقبل فراہم کرنا ہے۔

ایڈیشنل کمشنر آف پولیس (ACP) نے موقع پر ہی کونسلر کا کردار ادا کیا اور بچے کو سمجھایا کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے جو اسے زندگی میں کامیاب بنا سکتا ہے۔ افسر کے مطابق: “میں نے بچے کو بتایا کہ اس کی والدہ کی خواہش ہے کہ وہ ایک روشن مستقبل حاصل کرے، جو صرف پڑھائی سے ممکن ہے۔”

کچھ دیر بات چیت کے بعد لڑکے کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور اس نے ماں سے معافی مانگتے ہوئے وعدہ کیا کہ اب وہ تعلیم پر پوری توجہ دے گا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION