چین کے ہائیڈرو پاور منصوبوں سے بھارت کو پانی کے شدید خطرات، "سندھ طاس” کا سیاسی استعمال بے نقاب

نئی دہلی: پانی کے مسائل پر پاکستان پر دباؤ ڈالنے والا بھارت خود آبی عدم تحفظ کا شکار ہوتا جا رہا ہے، جب کہ چین کے ہائیڈرو پاور منصوبے اس کے لیے نئے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔
حالیہ رپورٹوں کے مطابق بھارت کے شمال مشرقی علاقے، خاص طور پر اروناچل پردیش اور آسام، چین کی طرف سے دریائے براہما پترا پر بنائے گئے بڑے ڈیمز کے اثرات سے شدید متاثر ہو سکتے ہیں۔ اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے چین کے 60 گیگا واٹ کے ڈیم منصوبے کو "تباہ کن” قرار دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا اصل آبی چیلنج پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ چین کے ساتھ ہے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار اُتم سنہا نے بھی سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ بھارت کا داخلی مؤقف بھی تضادات کا شکار ہے۔
چین، جو 1997 کے واٹر کورسز کنونشن کا رکن نہیں، دریائے براہما پترا پر کسی بین الاقوامی معاہدے کا پابند نہیں ہے۔ اس کے ڈیمز کی تعمیر سے پانی کے بہاؤ میں اچانک اتار چڑھاؤ اور ممکنہ سیلابوں کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں برف پگھلنے کی رفتار میں 22 فیصد کمی اور بارش کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، جس سے مجموعی صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ سال 2000 میں اروناچل پردیش میں چین کے ایک ڈیم کے پھٹنے سے تباہ کن سیلاب آیا تھا، جو بھارت کے لیے وارننگ سمجھی جاتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کو "سندھ طاس” جیسے معاہدوں کو سیاسی ہتھیار بنانے کے بجائے، حقیقی خطرات یعنی پانی کے اتار چڑھاؤ اور سرحد پار آبی پالیسیوں پر توجہ دینی چاہیے۔
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…1 دن پہلےکراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلےطلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…2 دن پہلےعدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف جاری شراب…2 دن پہلے
پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی، تجارت اور صنعت میں روز افزوں اضافے کی وجہ ان…7 گھنٹے پہلےمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ صوبائی حکومت نے ہنرمند…17 گھنٹے پہلےخیبر پختونخوا کے سابق وزیروں کے زیر استعمال کئی سرکاری گاڑیاں
خیبر پختونخوا کی سابق کابینہ کے بیشتر ارکان کے پاس اب بھی سرکاری گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ابھی تک واپس…18 گھنٹے پہلےکراچی میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن
کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس کے دوران 45 افراد کو…20 گھنٹے پہلے
پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حائل مشکلات
چوہدری محمد سرور دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک کی اقتصادی ترقی،…7 گھنٹے agoروس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید
امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں جن کا…16 گھنٹے agoمریم نواز کا ہنرمند نوجوانوں کے لیے فری پرواز کارڈ منصوبہ
پنجاب حکومت نے صنعتی ترقی اور روزگار کے مواقع بڑھانے…17 گھنٹے agoاسرائیلی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو ضم کرنے کا بل
اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں شامل…18 گھنٹے ago