04:19 , 2 نومبر 2025
Watch Live

چین کا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ

چین نے اپنا نیا خلائی مشن شین ژو 21 کامیابی سے روانہ کردیا۔ چینی میڈیا کے مطابق یہ مشن تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے بھیجا گیا ہے۔ اس مشن میں 3 خلاباز شامل ہیں جن میں چین کے سب سے کم عمر خلاباز بھی شامل ہیں۔ یہ مشن 6 ماہ تک خلا میں قیام کرے گا اور مختلف سائنسی تجربات انجام دے گا۔

رپورٹس کے مطابق شین ژو 21 کو شمال مغربی چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے روانہ کیا گیا۔ مشن کے دوران خلاباز خلا میں مختلف تحقیقی کام، خلائی مرمت اور نئی ٹیکنالوجیز کی آزمائش کریں گے۔

چینی خلائی ایجنسی کے مطابق شین ژو 21، 2022 میں مکمل ہونے والے تیانگونگ خلائی مرکز سے بھیجا جانے والا ساتواں مشن ہے۔ اس کے ذریعے چین خلا میں مستقل موجودگی کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

مزید پڑھیں: سائنسدانوں نے ایسا پینٹ تیار کرلیا جو ائیرکنڈیشنر کی ضرورت ختم کردے گا

چینی حکام نے بتایا کہ اس مشن میں شامل خلابازوں نے طویل تربیت حاصل کی ہے تاکہ وہ خلا میں طویل مدت تک قیام اور سائنسی مشن کو کامیابی سے مکمل کر سکیں۔ نوجوان خلاباز کی شمولیت کو چین کے خلائی پروگرام کے لیے ایک نئی امید قرار دیا جا رہا ہے۔

چینی حکام کے مطابق شین ژو 21 کامیابی سے روانہ ہونے والا مشن چین کے بڑھتے ہوئے خلائی پروگرام میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ کامیابی نہ صرف سائنسی ترقی کا ثبوت ہے بلکہ چین کے خلا میں طویل المدتی منصوبوں کی بنیاد بھی رکھتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION