07:44 , 18 جولائی 2025
Watch Live

کراچی کی 11 شاہراہوں پر چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد

کراچی: سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر چنگ چی رکشوں پر پابندی انتظامی فیصلہ ہے، جو قانون کے دائرے میں لیا گیا۔

پریس کانفرنس میں انہوں نے وضاحت کی کہ شہر بھر میں پابندی نہیں لگائی گئی، صرف مخصوص سڑکوں پر ٹریفک اور سیکیورٹی کے انتظامات کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں چنگ چی رکشہ ایسوسی ایشن کی درخواست بے بنیاد ہے۔ آئین کے آرٹیکل 9، 10، 11 اور 25 کی خلاف ورزی کا دعویٰ غلط ہے، حکومت نے قانونی دائرے میں رہ کر اقدام کیا ہے۔

محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر بات کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے علمائے کرام سے ملاقات کی اور سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں 14,500 پولیس اہلکار مجالس کی حفاظت پر مامور ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION