06:56 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

خدشات کے پیش نظر شہر بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

خدشات کے پیش نظر شہر بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستے، اندرونی سڑکیں اور موٹروے انٹری پوائنٹس بند کر دیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق، شہر میں کسی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی جزوی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

اندرون شہر کی اہم سڑکیں بند ہونے کے باعث دفاتر جانے والے افراد، مریضوں کو لے جانے والی ایمبولینسز اور عام شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔

چنگی امر سدھو اور فیروزپور روڈ کو بھی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، جہاں ایک شہری کی میت لے جانے والی ایمبولینس بھی رکاوٹوں کے باعث پھنس گئی۔

شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع یا متبادل انتظامات کے اچانک سڑکوں کی بندش سے روزمرہ زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، اور عوامی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION