04:40 , 28 جولائی 2025
Watch Live

پی ٹی آئی اور ن لیگ کے رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم حیدر پنجوتھہ اور ن لیگ کے اختیار ولی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی ۔ ہاتھا پائی کی وجہ سے پروگرام روک دیا گیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے نواز شریف کےکردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے قائد ملک چھوڑ کر باہر بھاگ گئے تھے۔جبکہ عمران خان جیل باہر نہیں گیا اور اپنے کیسز کا سامنا کر رہا ہے۔
جس کے جواب دیتے ہوئےن لیگ کے رہنما نے کہا کہ عمران خان اگر باکردار ہے تو ٹیریان کون ہے۔ ٹیریان کا نام سنتے ہی نعیم حیدر پنجوتھہ نے مریم نواز کو بھی ناجائز کہہ دیا جس کے بعدا ختیار ولی آپے سے باہر ہو گئےاور رہنما پی ٹی آئی کو گریبان سے پکڑ لیاپھر دونوں رہنماؤں میںشدید ہاتھا پائی شروع ہوگئی ۔ پروگرام کی میزبان نعیم حیدر پنجوتھہ اور اختیار ولی کو لڑنے سے منع کرتی رہیں۔
جب لڑائی میںشدت آئی تو باقی عملے کو مداخلت کرنا پڑی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION