ویب ڈیسک
|
10 مہینے پہلے
کامیڈین کپل شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موت کی دھمکی والی ای میل میں کہا گیا ہےکہ ہم آپ کی حالیہ سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ہم آپ کی توجہ ایک حساس معاملے کو دلائیں۔ یہ کوئی پبلسٹی اسٹنٹ یا آپ کو ہراساں کرنے کی کوشش نہیں ہے، ہم آپ اس پیغام کو انتہائی سنجیدگی سے لیں۔ ای میل بھیجنے والے نے بشنو کے نام سے سائن آف کیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، ممبئی پولیس نے ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ کپل شرما بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی فہرست میں حالیہ اضافہ ہیں جنہیں اسی طرح کی وارننگ ملی ہیں۔ اس سے قبل ریمو ڈی سوزا، راجپال یادو اور سوگندھا مشرا کو بھی ایسی ہی دھمکی ملی تھی۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












