02:37 , 30 اگست 2025
Watch Live

جسم سے جڑی ہوئی جڑواں بہنوں نے شادی کرلی

امریکا کی مشہور جڑواں بہنیں کامن اور لوپیتا اینڈریڈے اپنی منفرد جسمانی ساخت کے باعث دنیا بھر میں جانی جاتی ہیں، مگر اب ان کی زندگی میں ایک نیا باب کھلا ہے — کامن نے اپنی محبت، ڈینیئل میک کورمیک سے شادی کر لی ہے۔

یہ شادی امریکا کے ریاست کنیٹیکٹ کے تاریخی مقام ’لوورز لپ برج‘ پر ایک سادہ تقریب میں ہوئی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک تھے۔ کامن اور ڈینیئل کی ملاقات ایک ڈیٹنگ ایپ پر ہوئی تھی اور پانچ سال کے تعلق کے بعد انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

کامن نے یوٹیوب پر شادی کا اعلان کرتے ہوئے سبز شادی کے جوڑے میں انگوٹھی دکھائی اور کہا: ’’ہم شادی کر چکے ہیں۔‘‘ اس پر لوپیتا نے مسکراتے ہوئے کہا: ’’میں نے شادی نہیں کی۔‘‘

دونوں بہنیں پیدائشی طور پر جسم سے جڑی ہوئی ہیں اور کچھ اندرونی اعضا جیسے پیٹ اور تولیدی نظام مشترک رکھتے ہیں، مگر دل، پھیپھڑے اور معدہ علیحدہ ہیں۔ اس منفرد جسمانی حالت کے باوجود دونوں نے اپنی الگ شناخت اور فیصلوں کو ہمیشہ مقدم رکھا۔

کامن نے بتایا کہ ڈینیئل نے کبھی ان کی جسمانی حالت پر سوال نہیں اٹھایا، جو ان کے لیے سب سے اہم بات تھی۔ شادی کے بعد کامن نے واضح کیا کہ وہ ماں بننے کا ارادہ نہیں رکھتیں کیونکہ انہیں اینڈومیٹریوسس اور ہارمونی ادویات کا سامنا ہے۔ تاہم، وہ خوش ہیں کہ وہ ایک ڈوگ مدر ہیں اور اپنے پالتو جانوروں سے محبت کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION