05:02 , 27 جولائی 2025
Watch Live

اینرک نورٹ کی جگہ کوربن بوش کو منتخب کیا ہے، کپتان ٹیمبا باؤما

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باؤما نے کہا ہے کہ اینرک نورٹ کی جگہ کوربن بوش کو منتخب کیا ہے وہ اچھے کھلاڑی ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سہہ فریقی سیریز سے چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کا موقع ملے گا۔ اینرک نورٹ کی انجری سے جنوبی افریقہ کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ اینرک نورٹ کی جگہ کوربن بوش کو منتخب کیا ہے۔ اینرک نورٹ بیک انجری کے باعث آئی سی سی چمپئنز ٹرافی سے باہر ہوچکے ہیں۔

کپتان ٹیمبا باؤما نے مزید کہا کہ ہمارے لیے نوجوانوں کھلاڑیوں کے ساتھ سہہ فریقی سیریز کھیلنا ایک چیلنج ہوگا۔ ان نوجوانوں کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہت اچھا پرفارمنس دی۔ سہہ فریقی سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے فاسٹ بولر کوینا مافاکا کو بطور ٹریولنگ ریزرو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ ٹونی ڈی زورزی، کوینا مافاکا اور کوربن بوش کل پاکستان پہنچے گیں۔ کیشو مہاراج اور ہینرک کلاسن آج رات کراچی پہنچ رہے ہیں۔ پانچوں کھلاڑی 12 فروری کو پاکستان کیخلاف میچ کیلئے دستیاب ہونگے۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION