06:58 , 27 جولائی 2025
Watch Live

پنجاب میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 13 شیر تحویل میں، 5 گرفتار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے 22 مقامات پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے 13 شیر تحویل میں لے لیے گئے۔ جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ جنگلی حیات کا غیرقانونی کاروبار ناقابلِ برداشت ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ غیرقانونی شیر رکھنے والوں کی اطلاع ہیلپ لائن 1107 پر دیں۔

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مقامی صراف وقاص کے گھر سے دو غیر قانونی شیر برآمد کیے گئے۔ شیروں کو گٹ والا بریڈنگ سینٹر منتقل کر دیا گیا، جن میں چھ ماہ کا وائٹ ٹائیگر اور ایک مادہ بے بی لائن شامل ہے۔ چھاپے کے دوران ملزم فرار ہو گیا۔

وائلڈ لائف ٹیم نے شیر عدالت میں پیش کیے، جس پر جج نے دونوں کو لاہور سفاری زو منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION