07:44 , 27 جولائی 2025
Watch Live

کرکٹربابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام، عدالت سے بڑی خبر آگئی

لاہور ہائیکورٹ آفس نے سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم بابر اعظم پر خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔
ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے سابق کپتان بابر اعظم کیخلاف درج مقدمے کے اخراج کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی،جسٹس اسجد جاوید گھرال سابق کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کریں گے،ہائیکورٹ آفس نے درخواست کو 6 فروری کے لئے مقرر کرنے کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی ہے۔
عدالت نے مدعی مقدمہ خاتون کو 6 فروری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا ہے۔ بابر اعظم نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے،ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کے اندراج مقدمہ کے حکم کو معطل کر رکھا ہے۔درخواست میں سابق کپتان نے مقدمے کے اخراج کی استدعا کی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION