08:32 , 7 نومبر 2025
Watch Live

کرسٹیانو رونالڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے کی خواہش ظاہر کر دی

کرسٹیانو رونالڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ

پرتگالی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے ان سے ذاتی ملاقات کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

سعودی کلب النصر کے لیے کھیلنے والے رونالڈو نے برطانوی صحافی پیئرز مورگن کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے چند سب سے زیادہ اثر و رسوخ رکھنے والے افراد میں سے ایک ہیں اور وہ ہمیشہ ان سے ملنا چاہتے تھے۔

پیئرز مورگن نے انٹرویو کے دوران یاد دلایا کہ پرتگال کے وزیراعظم انتونیو کوسٹا نے رواں سال جون میں امریکی صدر کو رونالڈو کی دستخط شدہ قومی ٹیم کی جرسی تحفے میں دی تھی، جس پر لکھا تھا: “امن کے لیے دعا”۔

رونالڈو نے اس موقع پر مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ وہ خود صدر ٹرمپ سے زیادہ مشہور ہیں، تاہم وہ ان سے ملاقات کے دوران “کچھ ایسا دکھائیں گے جو پہلے کبھی نہیں دکھایا گیا”۔

انٹرویو کے دوران رونالڈو نے اپنے ساتھی فٹبالر ڈیوگو جوتا کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے والد کی وفات کے بعد کسی قبرستان نہیں گئے، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کی موجودگی لوگوں کی توجہ ہٹا دیتی ہے۔

انہوں نے پرتگال کی ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ہنگری کے خلاف حالیہ کارکردگی پر بھی بات کی، اور کہا کہ اگرچہ انہیں 78ویں منٹ میں سبسٹیٹیوٹ کیے جانے پر حیرت ہوئی، مگر وہ کوچ کے فیصلے کو ٹیکٹیکل حکمتِ عملی کا حصہ سمجھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION