10:58 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

کرسٹیانو رونالڈو

پرتگال کے مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق، 40 سالہ سعودی کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کی مجموعی دولت اب 1.4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔ رونالڈو نے اپنے کیریئر کے دوران 940 سے زائد گول اسکور کیے اور نائیکی، ارمانی اور دیگر عالمی برانڈز کے اشتہارات سے بھاری آمدنی حاصل کی۔

رونالڈو نے 2002 سے 2023 تک تنخواہوں کی مد میں 550 ملین ڈالر کمائے، جب کہ النصر کے ساتھ ان کا 400 ملین ڈالر سے زائد کا معاہدہ انہیں دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں شامل کرتا ہے۔

سعودی عرب میں ٹیکس فری آمدنی، ایکویٹی شیئرز اور نجی طیارے کے استعمال جیسی مراعات نے ان کے معاہدے کو مزید منافع بخش بنا دیا ہے۔

رونالڈو نے واضح کیا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے اور 1000 گول کا ہدف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ النصر ہی میں اپنا کیریئر ختم کرنا چاہتے ہیں، جب کہ مستقبل میں وہ بھی ڈیوڈ بیکھم کی طرح کئی فٹبال کلبز کے مالک بننے کا خواب رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION