10:08 , 10 نومبر 2025
Watch Live

بنوں میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، دو دہشت گرد ہلاک

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا نے ضلع بنوں میں ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان میں ایک دہشت گرد وہ تھا جو سی ٹی ڈی کے چار اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھانہ ڈومیل کی حدود میں ایک بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے ضلعی پولیس کے ساتھ علاقے کا گھیراؤ کیا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کر دی، جس کا مؤثر جواب دیا گیا۔ دونوں جانب سے تقریباً 25 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ بعد ازاں کلیئرنس آپریشن کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے، جن کی شناخت راشدین عرف ملنگ یار اور خالد عثمان عرف عثمان کے طور پر ہوئی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق راشدین وہ دہشت گرد تھا جو 30 اپریل 2025 کو سی ٹی ڈی ٹیم پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں چار اہلکار شہید ہوئے تھے۔ دوسرا دہشت گرد خالد عثمان 2023 میں سی ٹی ڈی اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہا ہے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے اسلحہ، گولیاں، ہینڈ گرینیڈ، موبائل فونز اور کالعدم تنظیم کے کارڈز بھی برآمد کیے گئے۔ کچھ دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION