05:49 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت

غزہ: فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں اب تک 60,034 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

شہدا میں 18 ہزار 5 سو 92 بچے، 9 ہزار 7 سو 82 خواتین اور 4 ہزار 4 سو 12 بزرگ افراد شامل ہیں۔ اس عرصے میں 145,870 افراد زخمی بھی ہوئے۔

وزارت کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں 55 فیصد عام شہری ہیں، جو ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا براہِ راست نشانہ معصوم شہری بن رہے ہیں۔

وزارت صحت نے ایک بار پھر عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور طبی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کر کے اسرائیلی حملے رکوائیں، شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں اور غزہ کو انسانی و طبی امداد فراہم کریں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION