06:00 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

بڑی آفر کے باوجود علی حیدرکا چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار

عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی حیدر نے سوشل میڈیا کی معروف شخصیت چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے سے انکار کر دیا ہے۔
حال ہی میں علی حیدر ایک نجی ٹی وی کے شو میں نظر آئے جہاں انہوں نے میزبان کے کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات دیئے۔ میزبان نے پوچھا کہ اگر میں آپ کو 20 کروڑ کی پیشکش کروں تو کیا آپ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانے کے لیے تیار ہوں گے؟
جواب میں علی حیدر نےکہا کہ میں چاہت فتح کے ساتھ نہیں گاؤں گا۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتےہوئے مزید کہا "چاہت کو اسے زندگی گزارنے دو، یہ اس کا وقت ہے، آپ نہیں جانتے کہ اللہ نے اس کے لیے کون سی دعا قبول کی ہے، اس لیے اس کے اور اللہ کے درمیان مداخلت نہ کریں۔ آپ اسے مزاح نگار، تفریحی، یا تم جو چاہو، لیکن اسے اس کی زندگی جینے دو
"علی حیدر کا بیان دوسروں کے ذاتی زندگی کا احترام کرنے اور ان کی زندگیوں میں غیر ضروری مداخلت سے گریز کرنے کا ایک اہم پیغام دیتا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION