08:33 , 15 نومبر 2025
Watch Live

ڈی جی ایف آئی اے اورآئی جی کے پی کو عہدوں سے برطرف کر دیا گیا

خراب کارکردگی کی وجہ سےڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اسحاق جہانگیر اور آئی جی خیبرپختونخواہ اختر حیات کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
اختر حیات کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے کو بھی ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 21 کے پولیس سروس گروپ کے ذوالفقار حمید کو نیا آئی جی کے پی تعینات کر دیا گیا ہے۔ ذوالفقار حمید اس وقت پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ کے کئی واقعات میں ایف آئی اے افسران کے ملوث ہونے کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے جبکہ آئی جی کے پی کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار نہ رکھنے پر فارغ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION