10:15 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ڈھاکا: بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 19 افراد جاں بحق

ڈھاکا کے علاقے اُتارا میں بنگلادیش ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ایف-7 بی جی آئی طیارہ پیر کو دوپہر 1:06 بجے پرواز کے فوراً بعد کالج کی عمارت پر گر کر تباہ ہوا، جس سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور شدید نقصان پہنچا۔

ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ بنگلادیشی فوج نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے طیارے کی نوعیت بتائی، تاہم پائلٹ اور مرنے والوں سے متعلق تفصیلات جاری نہیں کیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION