11:11 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے کے لیے سرگرم

وفاقی اسپتالوں کے ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے کے لیے سرگرم
اراکینِ پارلیمنٹ کے بعد اب وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز بھی تنخواہوں اور اعزازیہ میں اضافے کے لیے میدان میں آ گئے ہیں۔ پمز اسپتال کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں باقاعدہ طور پر وزارت صحت کو خط ارسال کر دیا ہے۔

 

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر نے سیکریٹری صحت کے نام مراسلہ بھیجا، جس میں اسپتال کے زیر تربیت ڈاکٹرز کے کم اعزازیہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ:

“پوسٹ گریجویٹ ریزیڈنٹس اور ہاؤس آفیسرز (HOs) کا اعزازیہ نہایت کم ہے، جو نہ صرف غیرمنصفانہ ہے بلکہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں بھی کم ہے۔”

خط کے مطابق، پمز اسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹرز کو ماہانہ 1,04,390 روپے اعزازیہ دیا جا رہا ہے، جب کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں یہی اعزازیہ تقریباً 1.5 لاکھ روپے ماہانہ ہے۔

ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق، وفاقی اسپتالوں کے ٹرینی ڈاکٹرز کا اعزازیہ سنہ 2020 کے بعد سے اب تک نہیں بڑھایا گیا۔ موجودہ معاشی حالات، مہنگائی اور روپے کی قدر میں مسلسل کمی کے باعث اب اس اعزازیہ میں فوری اضافے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION