09:24 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان
ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مختلف وجوہات کی بنا پر وینزویلا سے خوش نہیں ہیں اور امریکا کے مفادات کے تحفظ کے لیے جلد اہم قدم اٹھایا جائے گا۔ یہ اعلان امریکی خارجہ پالیسی میں ایک نئی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ منشیات اسمگلرز کے خلاف اب کسی باضابطہ اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں، جو لوگ امریکا میں منشیات لانے کی کوشش کریں گے انہیں سخت انجام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سمندر کے راستے امریکا میں منشیات کی ترسیل روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے وینزویلا کے قریب بی ون بمبار طیاروں کی موجودگی سے متعلق خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا میں پھیلائی گئی اطلاعات بے بنیاد ہیں۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے امریکا ہر ممکن قدم اٹھائے گا۔

مزید پڑھیں: روس پر امریکی پابندیاں، ٹرمپ کو جنگ کے خاتمے کی امید

ٹرمپ نے کولمبیا اور میکسیکو کو منشیات کے مراکز قرار دیا اور الزام عائد کیا کہ چین فینٹانائل کی اسمگلنگ کے لیے وینزویلا کو استعمال کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چینی صدر کے ساتھ ان کی ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کرنے کے اعلان کو دہرایا اور کہا کہ امریکا اپنی سکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند ماہ میں دنیا دیکھے گی کہ امریکا اپنے دشمنوں سے کیسے نمٹتا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION