01:22 , 28 جولائی 2025
Watch Live

ڈریپ نے ایووسیف کیپسول اور ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کو جعلی قرار دیدیا

ڈریپ نے ملک بھر میں فروخت ہونے والی دو ادویات ایووسیف کیپسول اور ٹرامیکنگ ٹیبلٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے ریپڈ الرٹ جاری کر دیا۔

حکام کے مطابق کراچی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی ادویات کی نشاندہی کی ہے۔ ڈریپ کی ریگولیٹری فیلڈ فورس کو مارکیٹس سرویلنس تیز کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ایووسیف 250 ملی گرام کیپسول کا بیچ ایف 001 جعلی ہے۔ جبکہ ٹرامیکنگ 225 میگا ٹیبلٹ کا بیچ ٹی آر ڈی 2002 جعلی ہے۔

ڈریپ کے مطابق کراچی ڈرگ کنٹرول اتھارٹی نے مارکیٹ میں جعلی ادویات کی نشاندہی کی اور دونوں ادویات کے سیمپلز کو جعلی قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION