02:20 , 28 جولائی 2025
Watch Live

دبئی: سرکاری ملازمین کیلئے شادی پر 10 دن کی تعطیلات کا اعلان

دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی میں سرکاری ملازمین کو شادی کے موقع پر 10 دن کی تنخواہ یافتہ چھٹی دینے کی منظوری دے دی ہے۔

خلیج ٹائمز کے مطابق یہ چھٹیاں سرکاری اداروں، خصوصی ترقیاتی زونز، فری زونز، عدلیہ اور دبئی میں تعینات اماراتی فوجی اہلکاروں کو حاصل ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اگر ملازم مقررہ مدت میں چھٹی نہ لے سکے تو سپروائزر کی منظوری سے اگلے سال منتقل کی جا سکتی ہے، بشرطیکہ سال ختم ہونے سے پہلے معقول وجہ دی جائے۔

فوجی اہلکاروں کے بارے میں واضح کیا گیا ہے کہ چھٹی کے دوران انہیں واپس نہیں بلایا جائے گا۔ اگر سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہوگی تو اُن کو واپس بلایا جا سکتا ہے۔ ایسی صورت میں بچی ہوئی چھٹیاں بعد میں دی جائیں گی۔

یہ اقدام سرکاری ملازمین کی خاندانی زندگی کو بہتر بنانے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION