05:04 , 6 فروری 2026
Watch Live

دبئی حکومت نے 4 سال میں شہر کو سرسبز بنانے کا اعلان، 15 لاکھ درخت اور 120 نئے پارکس

دبئی حکومت

دبئی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اگلے 4 سال میں دبئی کو ایک سرسبز اور ماحول دوست شہر بنانے کے لیے وسیع اقدامات کیے جائیں گے۔

نئے منصوبے کے تحت 15 لاکھ درخت لگائے جائیں گے اور شہر میں 120 نئے پارکس قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کے لیے ہریالی اور تفریح کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

دبئی حکومت نے اس کے علاوہ 4 ارب درہم کی لاگت سے ’واٹر اینڈ گرین اسپیس روڈ میپ 2030‘ کا اعلان بھی کیا، جسے بلدیہ دبئی نے ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کے دوران متعارف کرایا۔

دبئی میں ٹریفک جام سے نجات کے لیے زیرِ زمین لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف

منصوبے کے تحت دبئی میں 200 نئے اسپورٹس اور تفریحی مقامات بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو تفریح اور کھیلوں کے لیے بہتر سہولیات دستیاب ہوں۔

ہر سال تین نئے پبلک بیچز (ساحلی علاقے) بھی بنائے جائیں گے، جن میں عوام کے لیے واک، جاگنگ اور سائیکلنگ ٹریکس بھی شامل ہوں گے۔

ساحلی سہولیات میں 400 فیصد اضافہ کیا جائے گا تاکہ شہر کے ساحلوں پر شہری اور سیاح قدرتی ماحول میں وقت گزار سکیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION