06:50 , 6 فروری 2026
Watch Live

دبئی میں ٹریفک جام سے نجات کے لیے زیرِ زمین لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف

زمین لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف

دبئی: بڑے شہروں میں ٹریفک جام ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے اور متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں بھی شہریوں کو آئے روز اس مشکل کا سامنا رہتا ہے۔

تاہم دبئی میں ٹریفک سے پریشان افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں حکومت نے ایک جدید زیرِ زمین لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت شہر میں سفر کو چند منٹوں میں ممکن بنایا جائے گا، جس سے شہریوں کو وقت کی بچت اور سہولت میسر آئے گی۔

دبئی حکام کے مطابق شیخ زاید روڈ پر واقع دبئی فنانشل سینٹر سے دبئی مال تک کا سفر صرف 3 منٹ میں مکمل کیا جا سکے گا۔

لوپ سسٹم کا پہلا پائلٹ روٹ ساڑھے 6 کلومیٹر طویل ہوگا، جبکہ 54 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 4 اسٹیشنز تعمیر کیے جائیں گے۔

یہ اسٹیشنز برج خلیفہ، ڈی آئی ایف سی 2، زیبیل دبئی مال پارکنگ اور آئی سی ڈی بروک فیلڈ پلیس میں قائم ہوں گے، اور اس منصوبے کے لیے ایلون مسک کی کمپنی “دی بورنگ کمپنی” سے معاہدہ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق مکمل منصوبہ 22.2 کلومیٹر طویل ہوگا اور 19 اسٹیشنز پر مشتمل ہوگا، جس کا پہلا مرحلہ ایک سال میں جبکہ پورا منصوبہ تین سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION