10:57 , 14 اکتوبر 2025
Watch Live

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ جھٹکے اچانک محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ماہرین کے مطابق زلزلے کی گہرائی زمین میں 25 کلومیٹر تھی، جو معتدل درجے کی سطح سمجھی جاتی ہے۔

زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر دور تھا، جہاں سے اس کے اثرات ہنزہ اور ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا اور کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION