09:57 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اہم ترین ارکانِ پارلیمنٹ کو نااہل قرار دیدیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے کر ان کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔

نااہل ہونے والوں میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، جنید افضل ساہی اور دیگر شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ میں خیبرپختونخوا سے شبلی فراز کی نشست خالی ہوئی۔

قومی اسمبلی سے عمر ایوب ، رائے حیدر علی خان، صاحبزادہ حامد رضا، رائے حسن نواز خان اور زرتاج گل کی نشست خالی ہوئی۔ صوبائی اسمبلی سے محمد انصر اقبال، جنید افضل ساہی اور رائے محمد مرتضیٰ اقبال کی نشست خالی ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION