06:56 , 27 جولائی 2025
Watch Live

الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کر دیں، ن لیگ کو سب سے زیادہ فائدہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں بحال کر دی ہیں۔

بحال کی گئی نشستوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

قومی اسمبلی کی 19 ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی 25 ، پنجاب اسمبلی کی 27 جبکہ سندھ اسمبلی کی 3 نشستیں بحال کی گئیں ہیں۔

ای سی پی کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پیش رفت کے بعد پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کی واپسی سے متعلق 24 اور 29 جولائی 2024 کے جاری کردہ نوٹیفکیشنز واپس لے لیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے کی تعمیل میں کیا گیا، جس میں نظرثانی اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے مخصوص نشستوں کی اصل جماعتوں کو بحال کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر واپسی کالعدم ہو گئی ہے، اور ان نشستوں پر ان جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے جن کے حق میں سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا۔

Notification Reserve Seats (July 2025)

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION