06:59 , 27 جولائی 2025
Watch Live

ایما واٹسن پر تیز رفتاری کے باعث 6 ماہ کی ڈرائیونگ پابندی

لندن: ہیری پوٹر فلموں سے شہرت پانے والی برطانوی اداکارہ ایما واٹسن کو تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ سے روک دیا گیا۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، 35 سالہ ایما واٹسن کو 31 جولائی 2024 کو آکسفورڈ میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

ہائی ویکام مجسٹریٹس کورٹ نے 16 جولائی کو اداکارہ کو تقریباً 1,400 ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ کی پابندی کی سزا سنائی۔ اداکارہ عدالتی سماعت میں شریک نہیں ہوئیں۔

دلچسپ طور پر، اسی دن عدالت میں ہیری پوٹر سیریز میں "میڈم ہوچ” کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ زوئی وانا میکر کے خلاف بھی تیز رفتاری کا مقدمہ سنا گیا، اور انہیں بھی اسی نوعیت کی سزا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، دونوں اداکاراؤں کے ڈرائیونگ لائسنس پہلے سے 9 پنالٹی پوائنٹس پر تھے، اور حالیہ خلاف ورزی پر مزید پوائنٹس شامل ہونے سے 6 ماہ کی قانونی پابندی عائد کر دی گئی۔

ایما واٹسن ان دنوں شوبز سے دور ہو کر تدریس اور خواتین کے حقوق کے لیے کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION