10:44 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اگلے سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں ہوگا۔

یہ ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلے جائیں گے، جس کا مقصد عالمی سطح پر ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION