ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف ’ہینڈ شیک تنازع‘ پر خاموشی توڑ دی

انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کے اختتام پر رونما ہونے والے ’ہینڈ شیک تنازع‘ پر وضاحت پیش کی ہے۔
میچ کے آخری دن اسٹوکس نے کھیل کو ڈرا کرانے کی پیشکش کی تھی، جب بھارتی کھلاڑی رویندر جڈیجا اور واشنگٹن سندر اپنی سنچریوں کے قریب تھے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پیشکش مسترد کی اور کھیل جاری رکھا۔
بعدازاں ایک وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اسٹوکس نے جڈیجا سے ہینڈ شیک کرنے سے انکار کیا اور ان کے ساتھ تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے اسٹوکس کے اس ردعمل پر تنقید کی۔
پریس کانفرنس میں بین اسٹوکس نے کہا کہ جڈیجا اور سندر نے شاندار کھیل پیش کیا اور ہماری ٹیم نے جیت کے لیے بھرپور کوشش کی۔ تاہم، جب نتیجہ ممکن نہ رہا تو میں نے اپنے بولرز کو مزید تھکانے سے گریز کیا۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور اگلے میچ کی تیاری ان کے فیصلے کی بنیاد تھی، جس میں ہیری بروک کو بولنگ دی گئی، حالانکہ وہ مکمل بولر نہیں ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کوچ گوتم گمبھیر نے کہا کہ جڈیجا اور سندر اپنی سنچریوں کے مکمل مستحق تھے، چاہے میچ ڈرا ہی کیوں نہ ہو۔












