01:23 , 28 جولائی 2025
Watch Live

آئی سی سی میچ ریفری کے متنازعہ فیصلے سےانگلینڈ کو بھارت کے ہاتھوں شکست ہوگئی

بھارت کی ہٹ دھرمی پر آئی سی سی نے چپ سادھ لی۔ بھارت اور انگلینڈ کے مابین چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں آئی سی سی میچ ریفری کا متنازعہ فیصلہ انگلینڈکی شکست کا باعث بنا، آئی سی سی نے نوٹس تک نہ لیا۔
بھارت کا کرکٹ سے کھلواڑ، سابق انگلش کرکٹرز بھارت کی ہٹ دھرمی پر پھٹ پڑے، بھارتی من مانی پر انگلینڈ کو سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔
بھارت اورانگلینڈ کے مابین کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوینٹی میچ میں بھارتی آل راؤنڈر شیوم دوبے 53 رنز پر سر پر گیند لگنے کے بعد زخمی ہوگئے۔ بھارتی ٹیم نے تحریری عرضی دے کر میچ ریفری سے متبادل کھلاڑی کا مطالبہ کردیا۔
آئی سی سی ریفری جواگل سری ناتھ نے قانون سے ہٹ کر متبادل آل راؤنڈرکی بجائے تیز گیند باز ہرشت رانا کو کھیلانے کی اجازت دے دی۔ فاسٹ باؤلر نے تین اہم وکٹیں حاصل کرکے بھارتی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
آئی سی سی کے کنکشن قانون کی بات کریں تو اس کے مطابق میچ میں کسی کھلاڑی کوسر پر چوٹ آتی ہے، تو ٹیم کو میچ ریفری کی اجازت سے اسی کھلاڑی کی جگہ ایک "لائیک فار لائیک” متبادل کھلاڑی لانے کی اجازت ہوتی ہے۔ یعنی، جو کھلاڑی متبادل کے طور پر آئے گا، اس کا کردار اور صلاحیتیں چوٹ والے کھلاڑی سے ملتی جلتی ہوں گی۔ تاہم جواگل سری ناتھ نے ایسا نہیں کیا۔
میچ ریفری کی جانب سے متنازعہ فیصلے کے بعد انگلینڈ کپتان جوش بٹلر سمیت سابق انگلش کرکٹرز نے بھارت اور آئی سی سی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔انگلش کپتان نے کہااس فیصلے کے بارے میں انگلینڈ ٹیم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا جو سراسر ناانصافی ہے۔
کیون پیٹرسن نے بھی اس فیصلے پر تنقید کی، اور کہا کہ ہرشت دوبے کے متبادل کے طور پر مناسب نہیں تھے، کیونکہ وہ ایک تیز گیند باز ہیں اور دوبے ایک آل راؤنڈر ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION