09:30 , 24 اکتوبر 2025
Watch Live

فلسطینی ریاست کا قیام پہلے، تسلیم بعد میں: اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی

روم: اطالوی وزیرِاعظم جورجیا میلونی نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے حق میں ہیں، لیکن اس کی باضابطہ تشکیل سے قبل اسے تسلیم کرنا درست نہیں ہوگا۔

اطالوی اخبار لا ریپبلیکا کو دیے گئے انٹرویو میں میلونی نے کہا کہ اگر کسی ایسی ریاست کو صرف کاغذ پر تسلیم کر لیا جائے جو حقیقت میں موجود نہ ہو، تو یہ مسئلے کو حل شدہ ظاہر کر سکتا ہے، حالانکہ وہ ہوتا نہیں۔

اس سے قبل جمعہ کے روز اٹلی کے وزیرِ خارجہ نے بھی کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کو اسی وقت تسلیم کیا جانا چاہیے جب نئی فلسطینی قیادت اسرائیل کو بھی تسلیم کرے۔

یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب فرانس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے، جس پر اسرائیل اور امریکہ نے شدید ردعمل دیا ہے۔

دوسری جانب جرمن حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس وقت وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، اور فی الحال ترجیح دو ریاستی حل کی سمت پیش رفت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION