02:26 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

ماہرین نے زمین سے 35 گنا بڑا نیا سیارہ دریافت کرلیا

سیارہ
خلائی سائنسدانوں نے ایک دوسرے نظامِ شمسی میں ایک ایسا سیارہ دریافت کیا ہے جو ہماری زمین سے تقریباً 35 گنا زیادہ بڑا ہے۔ اس نئے دریافت شدہ سیارے کا نام Kepler-139 f رکھا گیا ہے، اور یہ سائز میں مشتری (Jupiter) کے مقابلے میں تقریباً 0.595 گنا ہے، جبکہ اس کا ماس زمین کے مقابلے میں 36 گنا زیادہ ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سیارہ اپنے ستارے کے گرد تقریباً 355 دن میں ایک مکمل چکر مکمل کرتا ہے، یعنی یہ اپنے سورج نما ستارے سے لگ بھگ اتنا ہی فاصلہ رکھتا ہے جتنا زمین سورج سے، جو کہ 1.006 AU (ایسٹرونومیکل یونٹس) کے برابر ہے۔

Kepler-139 f کو Transit Timing Variations (TTV) اور Radial Velocity ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے دریافت کیا گیا۔ یہ سیارہ ایک ایسے نظام میں پایا گیا جہاں پہلے ہی تین دیگر ٹرانزٹنگ سیارے موجود تھے۔ تاہم، چونکہ Kepler-139 f خود ستارے کے سامنے سے نہیں گزرتا، اس لیے یہ ٹرانزٹ طریقے سے نظر نہیں آیا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سیارے کی موجودگی کا سراغ قریبی بڑے گیس سیارے کی کشش ثقل سے ہونے والی اندرونی سیاروں کی حرکات میں تبدیلیوں سے ملا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح بیرونی بڑے سیارے، اندرونی سیاروں کی مدار میں تبدیلی کا باعث بن سکتے ہیں، اور ان کی ٹرانزٹ دکھائی دینے کی صلاحیت پر اثر ڈال سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION