03:22 , 16 نومبر 2025
Watch Live

ماہرین نے کینسر کے پھیلاؤ کی اصل وجہ بتا دی

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2022 میں دنیا بھر میں کینسر کے 2 کروڑ نئے کیسز اور تقریباً 1 کروڑ اموات ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق پھیپھڑوں کا کینسر 12.4 فیصد کیسز اور 18.7 فیصد اموات کے ساتھ سب سے مہلک رہا۔

بریسٹ کینسر 11.6فیصد اور کولون کینسر 9.6فیصد دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

تشخیص میں تاخیر اور پیچیدگی:
پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص عام طور پر دیر سے ہوتی ہے، جس سے علاج مشکل ہو جاتا ہے۔

حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا کہ پھیپھڑوں کے کینسر کے 10 سے 25 فیصد کیسز ایسے افراد میں ہو رہے ہیں جنہوں نے کبھی تمباکو نوشی نہیں کی۔ ان افراد میں adenocarcinoma کی قسم زیادہ دیکھی گئی ہے۔

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق فضائی آلودگی بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی بڑی وجہ بن رہی ہے، خصوصاً غیر تمباکو نوش افراد میں۔

آلودہ علاقوں میں ٹی پی 53 جین میں وہی تبدیلیاں دیکھی گئیں جو سگریٹ نوشوں میں پائی جاتی ہیں۔

فضائی آلودگی سے ٹیلومیئرز ڈی این اے کی حفاظتی کیپس) کی لمبائی گھٹ جاتی ہے، جو کینسر کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین نے پھیپھڑوں کے کینسر کا پھیلاؤ صرف تمباکو نوشی سے نہیں بلکہ بدلتے ماحول سے بھی جڑا ہے۔

اس خطرے پر باریک بینی سے نظر رکھنے اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION