معروف ہالی وڈ اداکار سمندر میں ڈوب کر ہلاک

لاس اینجلس: معروف امریکی اداکار اور ایمی ایوارڈ کے نامزد میلکم جمال وارنر 54 برس کی عمر میں کوسٹا ریکا میں تعطیلات کے دوران سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا اور رائٹرز کو قانون نافذ کرنے والے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وارنر کو ساحل پر تعینات ریڈ کراس کے لائف گارڈز نے پانی سے نکالا، تاہم اس وقت تک وہ جان کی بازی ہار چکے تھے۔
میلکم جمال وارنر 1980 کی دہائی میں نشر ہونے والے مشہور امریکی ٹی وی شو "دی کاسبی شو” میں تھیو ہکسیٹیبل کے کردار سے دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔ ان کی شاندار اداکاری پر 1986 میں ایمی ایوارڈ کے لیے نامزدگی بھی ملی۔
کوسٹا ریکا کے تفتیشی ادارے نے بتایا کہ ایک امریکی شہری جس کا آخری نام "وارنر” تھا، سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ اگرچہ ابتدائی طور پر نام ظاہر نہیں کیا گیا، تاہم متعدد ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ میلکم جمال وارنر ہی تھے۔

18 اگست 1970 کو نیو جرسی میں پیدا ہونے والے وارنر کا نام معروف سیاہ فام رہنما میلکم ایکس اور جاز موسیقار احمد جمال کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ان کی والدہ پامیلا وارنر نے ان کے کیریئر کے آغاز سے لے کر شہرت تک منیجر کے طور پر خدمات انجام دیں۔
بچپن سے ہی اداکاری کے شوقین میلکم نے نیویارک کے پروفیشنل چلڈرن اسکول سے اداکاری کی تربیت حاصل کی۔ شروعات میں انہیں چھوٹے موٹے ٹی وی کردار ملے، لیکن "دی کاسبی شو” میں ان کی موجودگی نے انہیں گھر گھر پہچان دلائی۔
ان کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی دنیا بھر سے مداحوں، ساتھی فنکاروں، اور میڈیا شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور خراجِ عقیدت کے پیغامات سامنے آ رہے ہیں۔ میلکم وارنر کو ایک باصلاحیت فنکار اور سیاہ فام اداکاروں کے لیے راستے ہموار کرنے والی شخصیت کے طور پر یاد کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…6 گھنٹے پہلے
وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان کی انٹری، وزیراعلیٰ نے بلٹ پروف گاڑیاں مانگ لیں
وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے درمیان پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں کے تنازع میں بلوچستان حکومت بھی کود پڑی۔ وزیراعلیٰ…2 دن پہلے
کراچی رن وے تین گھنٹے روزانہ بند رکھنے کا فیصلہ
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کا ایک رن وے 5 نومبر سے 24…2 دن پہلے
طلال چودھری کی کے پی حکومت پر تنقید، بلٹ پروف گاڑیوں کی واپسی پر شدید ردعمل
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید…3 دن پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل…2 گھنٹے پہلے
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق…3 گھنٹے پہلے
مغربی کنارے بل کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظوری کی مذمت
پاکستان، سعودی عرب، ترکی، او آئی سی اور عرب لیگ سمیت 17 ممالک اور تنظیموں نے مغربی کنارے پر قبضے…6 گھنٹے پہلے
اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی
اسلام آباد پولیس کے افسر ایس پی عدیل اکبر مبینہ طور پر اپنی گاڑی کے اندر خود کو گولی مار…6 گھنٹے پہلے

ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز…2 گھنٹے ago
کراچی: لاکھوں روپے کی چوری میں ملوث گھریلو ملازم گرفتار
کراچی کے علاقے کلفٹن میں لاکھوں روپے کی چوری میں…3 گھنٹے ago
ڈونلڈ ٹرمپ کا وینزویلا کے خلاف جلد زمینی کارروائی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے خلاف جلد زمینی…3 گھنٹے ago
ایشین یوتھ گیمز: پاکستان نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
پاکستان نے بحرین میں جاری تیسرے ایشین یوتھ گیمز مینز…5 گھنٹے ago
















