02:18 , 28 جولائی 2025
Watch Live

بھارت کے معروف اداکار چل بسے

بھارت کے معروف اداکار چل بسے
اداکار فِش وینکٹ 53 برس کی عمر میں گردے کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔

 

جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور تلگو اداکار فِش وینکٹ 53 برس کی عمر میں گردے کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ کئی ماہ سے حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق وینکٹ کو گردوں کی شدید بیماری لاحق تھی، جس کی وجہ سے انہیں مسلسل ڈائیلاسز کی ضرورت تھی۔ حالت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا، جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔ ڈاکٹروں نے فوری گردہ ٹرانسپلانٹ تجویز کیا، لیکن مناسب ڈونر نہ ملنے کی وجہ سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

فِش وینکٹ، جن کا اصل نام وینکٹ راج تھا، نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز ہدایتکار داساری نارائن راؤ کی فلم سمکا ساراکا سے کیا۔ ایک فلم میں "فِش بازار” سے متعلق کردار نے انہیں "فِش وینکٹ” کے نام سے مشہور کر دیا۔

انہوں نے اپنے کیریئر میں 100 سے زائد فلموں میں کام کیا اور کئی مشہور کرداروں سے ناظرین کو متاثر کیا۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION