12:41 , 7 نومبر 2025
Watch Live

27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

27 ویں آئینی ترمیم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت اور منظوری دی جانی تھی، ملتوی کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر 2 میں ہونا تھا، جہاں اہم حکومتی معاملات اور مجوزہ آئینی ترامیم پر غور کیا جانا تھا۔

تاہم وفاقی وزراء کو اجلاس کے ملتوی ہونے سے متعلق باضابطہ اطلاع دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس ملتوی ہونے کی وجوہات فی الحال سامنے نہیں آئیں، جبکہ نئی تاریخ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ انتظامی و حکومتی اصلاحات سے متعلق ہو سکتا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :  27ویں آئینی ترمیم کے نکات سامنے آ گئے

 پاکستان کے آئین میں ایک اور بڑی ترمیم کی تیاری جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سامنے آ گئے ہیں جن میں آرٹیکل 160، 213، 243، 191اے اور 200 سمیت متعدد دفعات میں تبدیلیوں کی تجاویز شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آرٹیکل 160 کی شق 3اے کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جس سے این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ ہو جائے گا۔

اسی طرح چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری کے طریقہ کار سے متعلق آرٹیکل 213 میں بھی ترمیم کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئینی عدالتوں کے قیام کے لیے آرٹیکل 191اے کو ختم کر کے ایک نیا آرٹیکل شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION