01:28 , 23 اکتوبر 2025
Watch Live

فیلڈ مارشل کی چین کی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون پر اتفاق

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کے سرکاری دورے میں بیجنگ میں سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پاک چین اسٹریٹجک شراکت داری، علاقائی استحکام اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ، وزیر خارجہ وانگ ژی اور سینئر عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ فریقین نے سی پیک، خطے میں امن، اور جغرافیائی سیاسی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر گفتگو کی۔

ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، مشترکہ تربیت، دفاعی جدیدکاری، اور ادارہ جاتی روابط کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ ہائبرڈ اور سرحد پار خطرات کے مقابلے کے لیے آپریشنل ہم آہنگی بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

چینی قیادت نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے کردار کو سراہا، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION