09:34 , 22 اکتوبر 2025
Watch Live

فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی

فیڈریشن آف انٹرنیشنل فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

پی ایف ایف نے اپنے آئین میں وہ ضروری ترمیمات نہیں کیں جو شفاف انتخابات اور فیفا کے ساتھ نرملائزیشن کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

فیفا نے کہا ہے کہ پی ایف ایف کی رکنیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک اس کا آئین بین الاقوامی معیار کے مطابق نہیں بن جاتا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے جب پی ایف ایف کو معطلی کا سامنا ہے۔ اپریل 2021 میں جب اشفاق حسین گروپ نے پی ایف ایف کے دفاتر پر قبضہ کیا تھا، فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ یہ پابندی جون 2022 میں ختم ہوئی تھی۔

فیفا نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ معطلی تب تک برقرار رہے گی جب تک فیفا پی ایف ایف اور اے سی ایف کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کی منظوری نہیں دے دیتا۔

اس پابندی کے باعث پاکستان کی فٹ بال ٹیمیں کسی بھی بین الاقوامی مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گی، اور فیفا سے حاصل ہونے والی تمام مالی اور تکنیکی معاونت بھی معطل ہو جائے گی۔

 

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION