07:38 , 15 نومبر 2025
Watch Live

بنگلادیش میں عام انتخابات کی حتمی تاریخ سامنے آگئی

ڈھاکا: بنگلادیش کے عبوری سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں اعلان کیا ہے کہ عام انتخابات فروری 2026 میں کرائے جائیں گے۔ یہ اعلان شیخ حسینہ حکومت کے خاتمے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔

دارالحکومت ڈھاکا میں اس موقع پر ریلیاں، دعائیہ تقریبات اور کنسرٹس منعقد ہوئیں۔ مرکزی تقریب پارلیمنٹ کے باہر ہوئی، جہاں ’جولائی اعلامیہ‘ جاری کیا گیا، جس میں 2024 کے عوامی اور طلبہ انقلاب کو آئینی حیثیت دینے کا مطالبہ شامل ہے۔

محمد یونس کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا نظام بنانا ہوگا جو فاشزم کے ہر ممکن خطرے کو ابتدا ہی میں ختم کر سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ انتخابات شفاف، منصفانہ اور پرامن ہوں گے۔

ادھر بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ جولائی اعلامیہ اصلاحات کی بنیاد بن سکتا ہے، جبکہ ناقدین اسے علامتی اقدام قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION